جمعرات,  29 اکتوبر 2026ء
اسمارٹ فون کا مسلسل استعمال ہاتھوں، کلائی اور انگوٹھوں میں درد کا سبب بن سکتا ہے: ماہرین

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات کے طبی ماہرین نے اسمارٹ فون کے مسلسل استعمال سے  ہاتھوں، کلائی اور انگوٹھوں میں دردکا شبہ ظاہر کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے طبی ماہرین نے خبردار  کرتے ہوئے بتایا کہ اسمارٹ فون کا مسلسل استعمال، بار بار انگوٹھے چلانے اور فون کو دیر تک مضبوطی سے پکڑنے سے ہاتھوں، کلائی اور انگوٹھوں میں درد اور پٹھوں و نسوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

موبائل سگنلز کی کمی : پی ٹی اے نے کالز کے لیے آسان حل بتا دیا

تاہم اس بات کے کافی سائنسی شواہد موجود نہیں کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال براہِ راست جوڑوں کے گھسنے یا سوزش والے گٹھیا کا سبب بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل ایک جیسی حرکات اور ہاتھوں کو ایک ہی حالت میں رکھنے سے درد،  آرام اور استعمال میں کمی سے افاقہ ممکن ہے۔

اماراتی ماہرین کے مطابق موبائل فون پر طویل وقت تک پیغامات لکھنے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اسکرولنگ کرنے اور کھیل کھیلنے سے ہاتھوں میں تھکاوٹ اور تکلیف پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں