بدھ,  18 نومبر 2026ء
پاک فوج نے جدید فتح تھری سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے، جہاں پاک فوج نے جدید ترین ’فتح-3‘ سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو ملکی روایتی دفاعی نظام کو مزید ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جدید ترین نیویگیشن اور پروپلشن نظاموں سے لیس ’فتح-3‘ میزائل سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی اور کاری ضرب کے ساتھ نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس میزائل کی شمولیت سے پاک فوج کی ’راکٹ فورس کمانڈ‘ کی آپریشنل استعداد اور دور تک مار کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے ملک کی مجموعی روایتی دفاعی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

روس کا فوجی طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

اس اہم تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ افسران سمیت ممتاز سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔ صدرِ پاکستان، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام سروسز چیفس نے ’فتح-3‘ کے کامیاب تجربے کو سراہتے ہوئے ان تمام سائنسدانوں، انجینئروں اور متعلقہ افراد کی انتھک محنت، لگن اور عزم کی بھرپور تعریف کی جنہوں نے قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگِ میل کو عبور کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید خبریں