تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کے نامزد کردہ امیدوار 66 ووٹ حاصل کر کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے مرحلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
جہاں وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کے نامزد کردہ امیدوار 66 ووٹ حاصل کر کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا کہ اس پیش رفت کے بعد 120 رکنی ایوان میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آئزن کوٹ کا سیاسی اثر و رسوخ مزید مستحکم ہو گیا ہے، جبکہ حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست مسترد کردی
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے 120 رکنی ایوان میں ہونے والی رائے شماری میں آئزن کوٹ کے حمایت یافتہ امیدوار نے 66 ارکان کی حمایت حاصل کر کے اسپیکر کا منصب سنبھال لیا ہے، جسے نئی حکومت کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے آئزن کوٹ نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔











