جمعه,  09 اکتوبر 2026ء
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7دہشتگردہلاک ہو گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران  فتنہ الخوارج کے 7دہشتگرد ہلاک کردئیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یونیورسٹی ٹاؤن متاثرین کا نیب راولپنڈی کے باہر احتجاج، پلاٹس کا قبضہ دینے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشت گردوں کو اب ملک میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے، ملک کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی خدمات قابلِ قدر ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کی مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں، پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں