اٹک (روشن پاکستان نیوز) : پولیس نے اٹک پل پر رکاوٹیں ہٹانے اور توڑ پھوڑ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
اٹک پل پر رکاوٹیں ہٹانے اور توڑ پھوڑ کے الزام پر 250 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ حکومت نے 27 ستمبر 2026 کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر اٹک پل کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا تھا۔











