هفته,  26  ستمبر 2026ء
مانسہرہ سے بالاکوٹ جانے والی گاڑی کھائی میں جاگری ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ(روشن پاکستان نیوز) ڈمگلہ کے مقام پرگاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادجاں بحق ہوگئے، جن میں سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد محمد پرویز کا بیٹا، بہو، پوتا اور نواسی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سے بالاکوٹ جانے والی سیاحوں کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد محمد پرویز کا بیٹا، بہو، پوتا اور نواسی شامل ہیں۔

لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثہ، تمام افراد جاں بحق

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ فیملی مانسہرہ سے بالاکوٹ سیر و تفریح کے لیے جا رہی تھی کہ بالاکوٹ کے قریب ڈمگلہ کے مقام پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں شوہر، زوجہ اور ان کا کمسن بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کی جانے والی نواسی نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں و زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں، شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں