لاس اینجلس(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ سان فرنینڈو کے علاقے میں ایک گاڑی اور بس کی ٹکر ہوئی تھی اور اسی جگہ سے کچھ فاصلے پر خبر رساں ادارے کا helicopter کریش کرگیا۔
ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صحافی کار اور بس کی ٹکر کے واقعے کی کوریج میں مصروف تھے، اس واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے کہ اسی مقام سے کچھ فاصلے پر ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوگیا۔
حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ helicopter میں لگنے والی آگ نے 4 گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔
حکام کے مطابق گاڑی اور بس کی ٹکر والے مقام سے تقریباً 1.5 میل دور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے۔











