پیر,  14  ستمبر 2026ء
پشین: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) سی ٹی ڈی نے پشین میں آپریشن کے دوران 6 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ایک لاکھ ڈالر تاوان کے لیے اغوا غیر ملکی شہری بازیاب

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

مزید خبریں