منگل,  08  ستمبر 2026ء
کراچی: لانڈھی کی2 فیکٹریوں میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

کراچی(روشن پاکستان نیوز) لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹریوں کی آگ پر 16گھنٹے بعد قابو پایا گیا،متاثرہ فیکٹریوں میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ نے ساتھ والی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایک حصہ منہدم

یوکرین کو میزائل فراہم کرکے برطانیہ آگ سے کھیل رہا ہے، جواب میں برطانوی فوجی اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں: روس

حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں دو سے تین دن کا وقت لگے گا تاہم فیکٹری میں کپڑوں کی بڑی گانٹھیں ہیں جس میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق گزشتہ روز آگ بجھانے کے دوران فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا، فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل ریسکیو حکام نے کہا تھا کہ فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی تاہم فیکٹری سے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا تھا۔

مزید خبریں