جمعرات,  03  ستمبر 2026ء
جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مختلف شہروں میں مارکیٹیں بند

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پیٹرولیم پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے اعلان پر مختلف شہروں میں بیشتر دکانیں بند ہیں۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا، واٹر پمپ، لیاقت آباد اور تین ہٹی پر اکثر دکانیں بند ہیں جب کہ لاہور مال روڈ پر جماعت اسلامی کے کارکن اور تاجر برادری میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔

دوسری جانب راولپنڈی شہر اور کینٹ کے علاقوں میں تجارتی مراکز کھلے ہیں، راجہ بازار، مری روڈ، کمرشل مارکیٹ، ٹینچ بھاٹہ میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔

ادھربدین، شکارپور، ٹنڈومحمدخان، مکلی،گھارو، میرپور ساکرو میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، مالاکنڈ کے مختلف علاقوں بٹ خیلہ، درگئی، سخاکوٹ اور تھانہ بائزئی میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکزبند ہیں جب کہ چارسدہ کے تحصیل بازار میں بھی جزوی طور پر دکانیں بند ہیں۔

گل پلازہ متاثرین کے لیے مفت ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس متعارف، کاروبار کی بحالی کا نیا اقدام

اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حکومتی کمیٹی آج منصورہ میں جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی۔

مزید خبریں