پیر,  31  اگست 2026ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 392.48 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 230 گرام وزنی ہیروئن کے 38 کیپسول برآمد کیے گئے، جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ میں موجود کپڑوں میں جذب 6.25 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

جیکب آباد کے قریب ایک گاڑی سے 36 کلوگرام چرس اور 13.4 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ شیخوپورہ میں موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس، 2.2 کلوگرام افیون اور ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کا منشیات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک رکشے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں ملزم سے ایک کلوگرام ویڈ برآمد ہوئی۔

اے این ایف نے ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 300 کلوگرام افیون، جبکہ جنجال گوٹھ کراچی کے قریب سے 21.6 کلوگرام چرس بھی برآمد کی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں