جمعه,  16 اکتوبر 2026ء
سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی پریس کانفرنس

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کا یمن میں 127 میزائل و ڈرون ذخیرہ گاہیں تباہ کرنے کا دعویٰ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے

ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی درجنوں بندرگاہوں، ایئرپورٹس اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق حوثیوں کے حملے شہری ہوابازی کے لیے خطرہ ہیں اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں

اتحادی افواج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حوثی ملیشیا نے علاقائی فریقوں کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کی، جس کے نتیجے میں وہ بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز سے لیس ہو گئی ہے

ترکی المالکی کے مطابق اتحادی افواج نے یمن کے پہاڑی علاقوں میں میزائلوں اور ڈرونز کی 127 ذخیرہ گاہوں اور لانچنگ پلیٹ فارمز کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج حوثی ملیشیا کے دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنے اور اس سے وابستہ ماہرین کے خلاف کارروائی کے لیے بھی کام کر رہی ہیں

ترجمان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں نے 20 حملے کیے جن میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 333 افراد زخمی ہوئے ابھا ائیرپورٹ پر حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 28 مسافر زخمی ہوئے۔

مزید خبریں