اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): سجادہ نشین دربارِ عالیہ بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی کی کوششوں سے نورپور شاہاں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے فائبر آپٹکس کیبل بچھائی جائے گی، جس سے علاقے میں موجود پرانی کاپر کیبل کو تبدیل کرکے جدید انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس منصوبے کے تحت پرانے انٹرنیٹ نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا، جس سے نورپور شاہاں کے رہائشی تیز رفتار اور بہتر انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
منصوبے پر کروڑوں روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے، جسے فخرِ بری امام سرکار (پیر ہاؤس) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ٹیلی کام ریجن نارتھ زون کے مینیجر کسٹمر آفیسر عمر شہزاد اعوان اور پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ٹیم بھی تعاون کریں گے۔
علاقے میں جدید مواصلاتی سہولت کی فراہمی کے لیے کی جانے والی ان کوششوں پر پیر سید محمد علی گیلانی، پی ٹی سی ایل کے متعلقہ حکام اور تکنیکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔











