جمعه,  16 اکتوبر 2026ء
کینیڈا میں امیگریشن سے متعلق نیا قانون نافذ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینیڈا میں امیگریشن سے متعلق نیا قانون بل سی 12 نافذ کر دیا گیا جس سے دستاویزات اور معلومات کی جان مزید سخت کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے قانون کے تحت کینیڈا کے متعلقہ حکام کو یہ اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ اگر کسی امیگریشن درخواست میں دستاویزات غلط، نامکمل یا جعل سازی پر مبنی پائی جائیں تو اس درخواست کی کارروائی کو فوری طور پر معطل یا ختم کیا جا سکتا ہے۔

 کراچی میں قومی مینز اور ویمنز کراٹے چیمپئن شپ 12 نومبر سے شروع ہوگی

واضح رہے کہ امیگریشن کیلیے جمع کروائے جانے والی ہر دستاویز میں مکمل درستگی اور شفافیت ہونا لازمی ہے، چاہے آپ ورک پرمٹ، اسٹڈی پرمٹ یا مستقل رہائش کیلیے درخواست دے رہے ہوں۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام کاغذات، سرٹیفکیٹس اور دیگر ریکارڈز اصل، قابلِ تصدیق اور مکمل ہوں۔

اگر کسی ایک دستاویز میں بھی غلطی، جھوٹ یا کمی پائی گئی تو آپ کی درخواست روک دی جا سکتی ہے یا مستقل طور پر مسترد ہو سکتی ہے۔

غیر تصدیق شدہ ایجنٹس پر بھروسہ کرنے سے گریز کریں۔ درخواست جمع کروانے سے پہلے اپنے تمام دستاویزات کو صرف سرکاری اور مجاز ذرائع سے لازماً چیک اور تصدیق کروائیں۔

مزید خبریں