هفته,  29  اگست 2026ء
پمز آتشزدگی: سحر کامران نے انکوائری کو ’آنکھوں میں دھول‘ قرار دے دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے پمز کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی کو حکمرانی اور احتساب کی ناکامی قرار دیتے ہوئے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سحر کامران نے الزام عائد کیا کہ متاثرہ ماؤں کو مناسب ڈی این اے ٹیسٹ کے بغیر جلی ہوئی لاشیں حوالے کی گئیں، جبکہ پمز میں فائر سیفٹی، ایمرجنسی ایگزٹس اور فائر الارم کے انتظامات بھی ناکافی ہیں۔

پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر سحر کامران کا اظہارِ افسوس

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو عہدوں سے ہٹانے اور ذمہ دار افسران کے استعفے قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔ سحر کامران کے مطابق انہوں نے 30 جون کو خراب اے سی اور غیر فعال آلات سے متعلق خدشات بھی ظاہر کیے تھے، تاہم بعد میں ہونے والی انکوائری کو انہوں نے ’آنکھوں میں دھول‘ قرار دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے پمز کا سیفٹی اور مالیاتی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ تین سال میں مختص 22 ارب روپے کے استعمال پر بھی سوالات اٹھائے۔

مزید خبریں