پیر,  17  اگست 2026ء
کراچی میں 22کروڑ روپےکی واردات کرنیوالے 2 ملزمان لاہور سےگرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں 22کروڑ روپےکی واردات کے 2ملزمان کو لاہور سےگرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا بتانا ہے کہ  ملزم مہتاب اور اس کے رشتہ دارعبدالرحمان کو جھنگ سےگرفتارکیاگیا،گرفتار ملزم مہتاب کےخلاف چوری و نقب زنی کے18 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم اپریل میں کراچی کےعلاقےصدرمیں 22 کروڑ روپےکی چوری میں ملوث رہا، اس کے علاوہ ملزمان جھنگ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے۔

لاہور میں منشیات مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، ڈولفن فورس اہلکار بھی گرفتار

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا بتانا ہے کہ ملزم عبدالرحمان سے9 ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ملزمان سےاسلام آباد کےتھانا رمنا میں درج چوری کےمقدمہ کامسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں