هفته,  18 اپریل 2026ء
پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئے

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز فنڈز کی مد میں موصول ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان آئی ایم ایف کا کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔

مزید خبریں