اتوار,  19 اپریل 2026ء
پاکستان آئی ایم ایف کا کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پر آئی ایم ایف کے واجب الادا قرضے بڑھ کر 10 ارب 16 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے معاشی افق پر قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافے کا انکشاف ہوا، وزارتِ خزانہ کی حالیہ دستاویزات میں بتایا گیا پاکستان پر آئی ایم ایف کے واجب الادا قرضے بڑھ کر 10 ارب 16 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

دستاویزات میں کہا گیا کہ پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضوں میں اب آئی ایم ایف کے قرضوں کا حصہ 11 فیصد ہو چکا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران آئی ایم ایف کے قرضوں میں 1 ارب 66 کروڑ ڈالر کا خطیر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ایم ایف کے قرضوں میں 89 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کر دیا، وزیر خزانہ

دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ جون 2025 تک یہ قرضے 9 ارب 27 کروڑ ڈالرز تھے، جبکہ دسمبر 2024 تک یہ حجم 8 ارب 49 کروڑ ڈالرز کی سطح پر تھا۔

معاشی ماہرین اور وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان پر جون 2026 تک آئی ایم ایف کے قرضوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے ماہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے تحت 1 ارب 21 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد قرضوں کا یہ حجم مزید بڑھ جائے گا۔

مزید خبریں