پیر,  20 مئی 2024ء
مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دیدی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہائرایجوکیشن سیکٹر ریفارمز سے متعلق ہونے والے اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر ضلع میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News