هفته,  27 جولائی 2024ء
شدید گرمی کی لہر کے خطرات پیش نظر محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز) محکمہ صحت نے شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات پر محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 21 سے 27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کے خطرات کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں شدید گرمی کی لہر ہو سکتی ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گرمی کی لہر سے بچاؤ سے متعلق تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔شہریوں کو گرمی کی لہروں کے خطرات سے آگاہ کرکے تمام محکمے مل کر کام کرکے اور تعاون کرکے گرمی کی لہروں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی۔ اس دوران درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سیلسیس تک بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News