بدھ,  29 اپریل 2026ء
شکارپور:2فٹ زمین 2سگےبھائیوں کونگل گئی

شکارپور(روشن پاکستان نیوز) شکارپورمیں دوفٹ زمین دوسگےبھائیوں کونگل گئی۔

تفصیلات کےمطابق شکارپورکے نواحی گاؤں بوجا نا میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں تصادم ہوا۔
پولیس کےمطابق 2 فٹ زمین کی ارضی کی بات پر 2 سگے قتل ہو گئے۔ ناپر برادری کے دو گروپوں میں تصادم ،مخالفین کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق اورتیسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کےمطابق لاشوں اورزخمی کوشکارپورسول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے، جاں بحق ہونےوالے بھائیوں کی شناخت عبدالقدیر اور ضمیر کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرےزخمی کی شناخت عقیل نام سےہوئی،جس کو تشویشناک حالت میں سکھر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید پڑھیں: فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

زخمی نوجوان عقیل ناپرکاکہناتھاکہ میرے بھائیوں کو پولیس اہلکار عبدالغفور ناپر ،سلیمان اور ساتھیوں نے قتل کیا ہے۔

مزید خبریں