بدھ,  29 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 11ملزمان گرفتار
قصور میں مہندی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ و آتش بازی پر 7 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 11ملزمان گرفتار، اسلحہ وایمونیشن اورآہنی مکہ برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے ملزم ذیشان سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن ، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عبداللہ سے01پستول 30بورمعہ ایمونیشن ،واہ کینٹ پولیس نے ملزم عرفان سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن ،ملزم ضیغم سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن ،گوجرخان پولیس نے ملزم رمضان سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن ،ملزم عادل سے01پستول 30بورمعہ ایمونیشن ،کہوٹہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن ،روات پولیس نے ملزم لطیف سے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن ،ریس کورس پولیس نے ملزم حسنین سے 01آہنی مکہ ، سول لائنز پولیس نے ملزم طارق سے 01چاقو اورملزم عدنا ن 01آہنی مکہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں