پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر خارجہ ہاکان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ممالک نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
مزید بتایا کہ ترک وزیر خارجہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔











