راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی، رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار، چوری شدہ 06موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابر ی اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی کاشی گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں آکاش عرف کاشی اور عمران شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد ہوئے ، ملزمان رابری، موٹر سائیکل چوری اور دیگروارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ریس کورس پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عامر کو گرفتارکرلیا،ملزم سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔











