سربراہ رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)سربراہ رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل تان سری عبدالرحمن بن ایوب نےنیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان کا استقبال کیا

پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا

مزید خبریں