منگل,  21 مئی 2024ء
میرا عزم بچوں کو چائلڈ لیبر اور گھریلو زیادتی کے خطرات سے بچانا ہے،سحر کامران کا مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بچوں کو چائلڈ لیبر اور گھریلو زیادتی کے خطرات سے بچانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے کہاکہ آئیے!بین الاقوامی یوم مزدور 2024 کی تھیم کو قبول کریں۔موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان کام کی جگہ کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ میرا عزم بچوں کو چائلڈ لیبر اور گھریلو زیادتی کے خطرات سے بچانا ہے۔ سحرکامران نے کہاکہ آئیے ہر بچے کے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور پرورش کے ماحول کے بنیادی حقوق کو یقینی بنا کر دنیا کو روشن کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی اس کے محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور وقار سے منسلک ہے۔ پی پی رہنما نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے مختصر ادوارِ حکومت کے باوجود بھی پسماندہ طبقات کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے انتھک کاوشیں کیں

سوشل میڈیا ایکس پر جاری اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے جس عزم کا اظہار کیا اس کی تھیم بھی شیئرکیں

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News