هفته,  27 جولائی 2024ء
بانی پی ٹی آئی پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ فردِ جرم مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی تھی۔

فردِ جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی خفیہ بیٹی ٹیریان وائٹ کے خلاف درخواست پر سماعت، نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا

پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم نوید پر فائرنگ کا الزام ہے جبکہ وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News