هفته,  27 جولائی 2024ء
حیدرآباد سے 500 ٹریفک اہلکار کراچی ٹرانسفر کیے گئے: ایم کیو ایم رکنِ سندھ اسمبلی

کراچی(روشن پاکستان نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صابر قائم خانی نے کہا ہے کہ حیدرآباد سے 500 ٹریفک اہلکار کراچی ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صابر قائم خانی نے کہا کہ ٹریفک کے بہت مسائل ہیں حل ہونے چاہیے۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے جواب دیا کہ ٹریفک کے حوالے سے ڈی آئی جی کو ہدایت دی گئی ہے، کافی موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹس نہیں ہوتیں، اس مسئلے پر بات کریں گے۔

ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ میں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے ٹریفک جام نہ کریں، کوئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو تصویر لے کر ایکسائز ڈپارٹمنٹ بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے پاس نفری کم ہے، نگراں حکومت نے ایسے لوگوں کو پولیس نفری دی جن کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تھا، جن کی جان کو خطرہ ہے صرف انہیں پولیس نفری دی جائے۔

صوبائی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کی 26 ہزار پوسٹوں کا اعلان کیا ہے، حیدرآباد میں ٹریفک کے مسائل ہیں جو جلد حل ہوں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News