هفته,  27 جولائی 2024ء
کرغیزستان سے مزید 180 طلبہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کرغیزستان سے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے مزید 180 طلبہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

پرواز صبح 5 بج کر 26 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ ہوئی جبکہ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز بھی طلبہ کو لے کر صبح اسلام آباد پہنچی تھے۔

پرواز پی کے 6252 پر 167 طلبہ اسلام آباد پہنچے تھے، آج دونوں پروازوں سے تقریباً 347 طلبہ بشکیک سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

مجموعمی طور پر 5 پروازوں پر اسلام آباد پہنچنے والے طلبہ کی تعداد 810 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News