هفته,  27 جولائی 2024ء
آدھی رات کو لاہور میں ایسا کیا ہوا کہ شہراندھیرے میں ڈوب گیا؟جانئے شہریوں کی زبانی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)آدھی رات کو لاہور میں ایسا کیا ہوا کہ شہراندھیرے میں ڈوب گیا،شہریوں نے رات خوف میں گزاری،عوام نے تمام کہانی بتادی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سبزاہ زار میں واقع گرڈ سٹیشن میں زور دار دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔گرڈ سٹیشن میں دھماکے سے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ پولیس اور امدادی ٹیموں موقع پر پہنچ گئیں۔

لیسکو حکام نے کہا کہ گریڈ  سٹیشن میں دھماکہ کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ نے گرڈ سٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سارے علاقے کی بجلی بند ہو چکی ہے جبکہ آس پاس کی جگہوں کو خالی کرا لیا گیا۔ سبزہ زار ، گلشن راوی، ساندہ، اسلام پورہ ، سنت نگر میں بجلی بندجبکہ کریم بلاک، اقبال ٹاؤن، یتیم خانہ، ٹان شپ،ٹھوکر نیاز بیگ میں بھی رات سے بجلی بند ہے۔

اس حوالے سے شہریوں نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہاکہ گریڈ اسٹیشن میں ہونے والا دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ہم سمجھے جیسے قیامت آگئی ہے۔

ایک شہری نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے کہ اچانک سے لائٹ چلی گئی اور پھر دھماکے شروع ہو گئے، شہری نے بتایا کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ وہ سہم گئے اور انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ یہ ہو کیا رہا ہے؟

ایک اور شہری نے بتایا کہ جب دھماکے ہوئے تو لائٹ جا چکی تھی اور ہمیں ایسا لگا کہ شاید کسی نے حملہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلی ویژن،موبائل، انٹرنیٹ، سب کچھ بند ہو گیا تھا اور ہم دیکھ بھی نہیں سکتے تھے یا کسی سے رابطہ بھی نہیں کر سکتے تھے کہ آخر ماجرہ کیا ہے۔

ایک اور شہری نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے کہ اچانک دھماکے شروع ہو گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے،آگ کے بلند شعلے دیکھ کر میں حیرت میں مبتلا ہو گیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، ہر طرف اندھیرا چھا گیا ،اور پوری رات میں نے جاگ کر گزاری ۔

انہوں نے کہا کہ صبح چار بجے کے قریب جب بجلی بحال ہوئی تو میں نے ٹیلی ویژن پر دیکھا کہ لاہور کےگرڈ اسٹیشن میں بھرپور اور زوردار قسم کا دھماکہ ہوا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف بجلی منقطع ہو گئی تھی بلکہ تمام معاملات زندگی رک گئے تھے اور ہر کوئی پریشانی کے عالم میں تھا۔

ایک اور شعری نے کہا کہ وہ اپنی چھت پر بیٹھے تھے کہ اچانک سے دھماکے شروع ہو گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی بلند شعلے آسمان کی طرف بڑھنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ میں اتنا پریشان ہو گیا کہ ایسے لگا جیسے آج دنیا ختم ہو جائے گی۔ اتنی شدید آگ اور اتنے زوردار دھماکے پہلے کبھی نہیں دیکھے اور سنے۔

شہریوں کے مطابق ہمیں صبح جا کر پتہ چلا کہ گریڈ سٹیشن میں آگ لگی ہے جس کی وجہ سے بجلی بند ہو گئی ہے اور شہری خوف کے عالم میں مارے مارے پھرتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا کہ آخر ماجرہ کیا ہے اور یہ کیا ہوا ہے۔

کچھ شہریوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایسا لگا کہ شاید قیامت ا ٓچکی ہے اور ابھی کچھ دیر بعد سب کچھ فنا ہو جائے گا، ڈر اور خوف اتنا تھا کہ کوئی کسی سے بات تک نہیں کر رہا تھا ہر کوئی افر تفری میں تھا۔

تاہم بعدازاں لیسکو کے ترجمان کے مطابق سبزہ زار گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے متاثرہ تمام فیڈر بحال کر دیے گئے ہیں۔

آگ لگنے سے یارڈ میں کچھ آلات اور ٹرانسفارمر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں بجلی کی جلد بحالی کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سبزہ زار میں واقع گرڈ اسٹیشن میں لگنے والی آگ گرڈ اسٹیشن کے بڑے حصے تک پھیل گئی تھی جس کے شعلے دور سے دکھائی دے رہے تھے۔

لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ تمام فیڈربحال کر دیے گئے ہیں، 220 کے وی اے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے 16 فیڈرز کو بجلی کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق تمام فیڈرز کو مرحلہ وار بحال کر دیا گیا ہے، کسی علاقے میں بجلی معطل نہیں۔

220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی تھی، سبزہ زار گرڈ اسٹیشن میں تربیلا ڈیم سے براہِ راست بجلی آتی ہے۔

آگ لگنے سے لاہور میں 220 کے وی کے گرڈ اسٹیشن سمیت لیسکو کہ 12 گرڈ اسٹیشنز پر بجلی کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرمی کی پہلی لہر نے این ٹی ڈی سی کے نظام کی قلعی کھول دی، اس وقت این ٹی ڈی سی سمیت ڈسکوز کا نظام فرسودہ ترین ہو چکا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 220 کے وی گرڈ اسٹیشن پر آگ بھی اسی فرسودہ نظام کے سبب لگی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News