هفته,  27 جولائی 2024ء
بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے ٹیریان کیس میں2ججز کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں  لارجر بینچ نے فیصلہ سنادیا،

جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ کا حصہ  تھے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں  کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا جس  کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی حصہ تھے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے  چیف جسٹس سے مشاورت کےبغیراپنی رائے کوفیصلہ قراردے کراپ لوڈ کرایا تھا جس میں دونوں  ججوں  نے  ٹیریان کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔

تاہپم چیف جسٹس کےدستخط سےفیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث معاملے کی انکوائری کا آرڈرکیا گیا تھا اور چیف جسٹس آفس نے دو ججوں کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News