جمعه,  13 دسمبر 2024ء
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں لائیو اسٹاک بریڈنگ پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

نیشنل اینییمل ہیلتھ ویلفیئر اینڈ ویٹرنری پبلک ہیلتھ ایکٹ ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ افریقا سے جانور منگوانے کے لیے رولز میں ایک بار کی نرمی کی منظوری کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتِ حال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ایرانی صدر کی حادثے میں وفات پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

مزید خبریں