جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل میپس کا نیا ڈیزائن متعارف،دیکھیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس میپس کے ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ گوگل نے آہستہ آہستہ میپس کے نئے ڈیزائن کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔

اس نئے ڈیزائن میں گوگل میپس کے نیچے بار میں موجود ٹیبز کی تعداد کو کم کر دیا گیا ہے اور اب وہاں صرف 3 ٹیبز ہی نظر آئیں گے۔ پہلے گوگل میپس بار میں 5 ٹیبز ہوتے تھے، لیکن اب صرف ایکسپلور، یو اور کنٹریبیوٹ ٹیبز ہیں۔

You ٹیب پرانے ورژن کے Go، Saved اور Updates کے ٹیب کو بدل دیتا ہے۔ You ٹیب میں سرچ بار نہیں ہوتا ہے، جبکہ اطلاعات اور کاروباری پیغامات تک اسکرین کے اوپری دائیں کونے سے رسائی حاصل کی جاتی ہے۔

مزید خبریں