هفته,  27 جولائی 2024ء
درد ختم کرنے والی خطرناک ورزش نے شہری کی جان لے لی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عام طور پر ورزش انسان کو صحت اور درد سے نجات فراہم کرتی ہے، مگر چین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں ایک درد ختم کرنے والی ورزش نے شہری کی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک 57 سالہ شہری نے گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سے نجات کے لیے ایک خطرناک سمجھی جانے والی ورزش اپنائی۔

اس شخس نے اپنی گردن کو چمڑے کے ایک حصے سے باندھ کر پورے جسم کو گردن کے زور پر لٹکا دیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے بیان کے مطابق شہری نے تھوڑی کی بجائے گردن چمڑے پر رکھی تھی جس کے باعث اس کی گردن جسم کا وزن برداشت نہ کرسکی اور ٹوٹ گئی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News