اتوار,  05 مئی 2024ء
خواجہ آصف سے ملاقات کے سوال پرشیر افضل مروت کے پسینے چھوٹ گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کے سوال پرپی ٹی آئی رہنماء ورکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے پسینے چھوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی شیراز گردیزی نے شیر افضل مروت سے سوال کیا کہ آپ کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کیسی رہی؟

سوال پر شیرافضل مروت پریشان ہو گئے، ان کی بے چینی ان کے چہرے سے عیاں تھی ، ماتھے پر پسینہ آگیا اور آواز اکھڑ گئی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ٓاپ یہ مجھ سے کیسے سوالات کر رہے ہیں؟

صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کی خواجہ اصف کے ساتھ ملاقات کیسی رہی ؟

جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری خواجہ آصف سے ملاقات ہوتی رہتی ہے اور ملاقات اچھی رہی۔

صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ کی وزیراعظم سے بھی کوئی ملاقات ہوئی ہے اور اگر ہوئی ہے تو وہ ملاقات کیسی رہی ہے؟

جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری ہر کسی کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور ہماری ملاقاتیں اچھی ہی ہوتی ہیں ،ہماری ملاقاتیں تو کبھی بری ہوئی ہی نہیں ہیں۔

مزیدپڑھیں:کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم

صحافی نے سوال کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو نامزد کر دیا ہے ،جس پر شیر مروت نے کہا کہ یہ بات آپ کو کس نے کہی ہے۔

صحافی نے کہا کہ حامد رضا نے کل خود کہا ہے۔

شیر مروت نے جواب میں کہا کہ یہ ایک نجی ٹی وی چینل کی چلائی ہوئی خبر ہے ،حامد رضا نے آپ کو کہا ہے؟

جس پر صحافی نے بتایا کہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے انہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں جس پرمروت نے کہا کہ ابھی کسی کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

آخر میں مروت نے کہا کہ دنیا صرف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر ہی منحصر نہیں ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کوئی اتنی بڑی بھی نہیں ہے کہ ہمارے لیے صرف وہی ہے،اور بھی بہت سارے معاملات ہیں،یہ کہہ کر شیر افضل مروت روانہ ہوگئے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News