اتوار,  28 اپریل 2024ء
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت دیدی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے عمر کی حد کم کر کے 13 سال کر دی ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 سال کر دی ہے۔

اس سے قبل یورپ اور برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کی کم از کم عمر 16 سال تھی جب کہ دیگر ممالک میں یہ شرط 13 سال تھی تاہم اس تبدیلی کے ساتھ تمام ممالک کے صارفین کے لیے یہ عمر کم کر کے 13 سال کر دی گئی ہے۔ .

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ اور برطانیہ میں صارفین کے لیے کم از کم عمر کی شرط کو ہٹا دیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر واٹس ایپ کے لیے کم از کم عمر کی شرط کو یقینی بنایا جا سکے، تاہم اس تبدیلی سے استعمال کی جانے والی کسی بھی خدمات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بیان کے مطابق، کمپنی یورپی یونین کے 2 نئے ضوابط کے مطابق اپنی شرائط اور رازداری کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News