پیر,  20 مئی 2024ء
بہت تماشا ہو چکا “ملکی تشویشناک صورتحال پر شاہد خان آفریدی بھی پھٹ پڑے،ہاتھ جوڑ کر عوام کو جذباتی پیغام دیدیا ،دیکھیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عام آدمی روز نئی کہانی سنا کر تنگ آچکا ہے، اس کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ مل بیٹھیں اور ملک کو اس حالت سے نکالیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بہت کچھ تماشا بن چکا ہے اور اب یہ ملک مزید جھٹکے برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اپیل کی کہ خدارا اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے متحد رہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے اور مسلم لیگ ن، پی پی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News