منگل,  08  ستمبر 2026ء
ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملائیشیا میں  ایک فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر  میں طبی عملے سمیت 5 افراد سوار  تھے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ  حادثہ  جزیرہ بورنیو کے قریب واقع  ریاست سراواک میں ایک ہوائی اڈےکے نزدیک پیش آیا۔

ملائیشین حکام نے تاحال حادثے میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

پاکستانی نوجوان نے 6 سال میں اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

ملائیشیا کے وزیرصحت ذوالکفلی احمد نے ایک بیان میں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ اور  وزارت صحت کے ملازمین سوار تھے۔ ان میں ایک میڈیکل افسر، ایک اسسٹنٹ میڈیکل افسر اور  نرسیں شامل تھیں۔

ملائیشیا کے وزیرصحت کے مطابق تاحال ہیلی کاپٹر کے عملے اور مسافروں کی حالت نیز حادثےکی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ فائر بریگیڈ اور طبی اداروں کی جانب سے تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیال رہےکہ فلائنگ ڈاکٹر سروس کے ذریعے دیہی اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات، ہنگامی طبی امداد  اور دیگر طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں