هفته,  20 جولائی 2024ء
پرویز الٰہی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کی عدالت نے بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کی ضمانت منظور کرلی۔

دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو کیس سے ڈسچارج کیا، پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن ہوا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں کے نتائج روک دیے

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News