اتوار,  25 اکتوبر 2026ء
امریکا: سالگرہ کے پیسوں سے لاٹری خریدنے والی خاتون نے بڑا انعام جیت لیا

مشی گن (روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست مشی گن کی ایک خاتون نے سالگرہ پر ملنے والی رقم سے آن لائن لاٹری  میں قسمت آزمائی اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

اوکلینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ خاتون نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ ان کی قسمت چمکنے کا آغاز سالگرہ کے تحفے سے ہوا۔

افغان کرکٹ لیگ کا بڑا دعویٰ، ایلون مسک اور جیف بیزوس ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں

خاتون نے بتایا کہ ان کی سالگرہ سے چند روز قبل ان کی خالہ نے انہیں ایک کارڈ بھیجا تھا، جس میں رقم رکھی ہوئی تھی۔ انہوں نے اس رقم سے آن لائن گیم کارڈ خریدا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ’لکی کوائنز ڈسکو پگ‘ نامی گیم کھیل رہی تھی اور انہوں نے 20 ڈالر کی ایک لاٹری کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ جب گیم ختم ہوا اور اسکرین پر ڈیڑھ ڈالر کی رقم نمودار ہوئی تو انہوں نے خود سے کہا کہ یہ حقیقت نہیں ہو سکتی۔

مزید خبریں