هفته,  27 جولائی 2024ء
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں کے نتائج روک دیے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں کے نتائج روک دیئے۔

الیکشن کمیشن نے جن حلقوں کے نتائج روکے ہیں ان میں پنڈی کا NA-52، NA-53، NA-56 اور NA-57 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جہلم کا این اے 60، منڈی بہاؤالدین کا این اے 69، لاہور کا این اے 126 اور 127 جبکہ خوشاب کا این اے 87 شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کےسرگودھا کے حلقہ پی پی 7، ننکانہ صاحب پی پی 133، پنڈی کے حلقے پی پی 12، پی پی 15، پی پی 17، پی پی 53، منڈی بہاؤالدین پی پی 47، اٹک پی پی 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پی پی 299 اور مری کے حلقہ پی پی 6 کے نتائج بھی روک دیے گئے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News