اتوار,  25 اکتوبر 2026ء
سہ ملکی ون ڈے سیریز : انگلینڈکا پاکستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف

لاہور(روشن پاکستان نیوز) سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔

  پاکستانی ٹیم آج خواتین میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے گلابی رنگ کی کِٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔

سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47 ویں اوور میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کھلاڑی ٹام بینٹن کو 4 رنز پر پویلین بھیج دیا، بعدازاں شاہین شاہ آفریدی نے ہی تیسرے اوور میں جو روٹ کو بھی 5 رنز پر کیچ آؤٹ کیا جبکہ پانچویں اوور کے دوران ہیری بروک بھی رن آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ ٹیم کی چوتھی وکٹ بولر حارث رؤف نے حاصل کی اور 52 رنز پر انگلش ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے۔

پاکستان، سری لنکا ون ڈے میچ: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

52 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے باوجود  انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے بھرپور مزاہمت کی اور  105 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ سیم کرن 42 اور گس آکنٹسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں بھی مکمل  کرلیں۔

ان کے علاوہ رضا اللہ اور عرفات منہاس نے 2،2 جب کہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں