اتوار,  25 اکتوبر 2026ء
مہنگائی، بیروزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف کئی یورپی ممالک میں مظاہرے

روم (روشن پاکستان نیوز) یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں مظاہرین اور پولیس کی درمیان جھڑپیں ہوئی جس دوران پولیس نے 11 افراد کو  گرفتار کرلیا جبکہ 96 افراد زیر حراست ہیں، اس کے علاوہ دیگر کئی شہروں میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

ادھر اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسلام آباد کے تاجروں کا جمعرات کو آبپارہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں آنسو گیس اور مرچوں کے اسپرے کا ستعمال کیا گیا جبکہ البانیہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

فرانس میں بھی بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا اور پیرس میں ہونے والا مارچ بڑی حد تک پرامن رہا۔

اس حوالے سے فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق مارچ میں 1 لاکھ 10 ہزار افراد نے شرکت کی، تاہم مارچ کے اختتام پر مظاہرین اور پولیس میں بعض جھڑ پیں بھی ہوئیں، شیلنگ، جلاؤ گھیراؤ اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی، جس پر 1000 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ فرانس میں 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

مزید خبریں