اتوار,  25 اکتوبر 2026ء
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر سید عدنان شاہ کاظمی، پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری یوسف اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں تنظیمی امور، سیاسی سرگرمیوں اور نوجوان کارکنوں کی سیاسی عمل میں شرکت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر سید عدنان شاہ کاظمی، چوہدری یوسف اور دیگر شرکاء نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

مزید خبریں