اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے والے لیگی ناراض اراکین سے رابطہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی میں سردار ایاز صادق، ملک محمد احمد خان اور سعد رفیق شامل ہیں۔
کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گی۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین مضبوط یقین دہانی کے بعد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ناراض ارکان کی پارٹی میں واپسی ہوئی تو ن لیگ کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گی۔