هفته,  26  ستمبر 2026ء
لبنان کے نام پر مذاکرات کرنے کا حق کسی اورکو حاصل نہیں: لبنانی وزیراعظم نواف سلام

بیروت(روشن پاکستان نیوز) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے نام پر مذاکرات کرنے کا حق کسی اورکو حاصل نہیں، لبنان کو اب دوسرے کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی نہیں بننے دیا جائے گا۔

نواف سلام نے کہا کہ لبنان کی خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی،لبنان میں حکومتی رٹ قائم کرنا چاہتے ہیں اور اسے غیر ریاستی جنگوں سے نکالنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، بحرانوں اور غیرملکی مداخلتوں کے باعث لبنان تباہی کے دہانے پر پہنچا۔

’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ دائمی جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے لبنان سے مکمل انخلا کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں