هفته,  26  ستمبر 2026ء
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان(روشن پاکستان نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا۔

ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑی انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔

سوات کے علاقہ کبل میں امن پاسون کے احتجاجی مظاہرے میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

ذرائع کے مطابق شہدا میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت پولیس اور کسٹمز اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں کسٹم، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، خوارج کی جانب سے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں