پیر,  07 اکتوبر 2024ء
8300 کی سروس متاثر ، پولنگ سٹیشنز و دیگر تفصیلا ت جاننےکیلئے عمران خان کا فیس بک پیچ متحرک،معلومات حاصل کرنے کا مکمل اور آسان طریقہ جانیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )پاکستان میں موبائل سروسز کی بندش کے بعدلوگ پولنگ سٹیشنز پر شدید مشکلات کا شکار ہیں ، ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یا اگر آپ نے ابھی تک 8300 سے اپنے پولنگ سٹیشن کی تفصیلات حاصل نہیں کی ہیں ، تو آپ بڑی مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔

انتخابی حلقوں سے شکایات مل رہی ہیں کہ پولنگ اسٹیشن کا پتہ لگانے کیلئے 8300 پر ٹیکسٹ میسج کرنے کی کوشش کی اور پیغام نہیں پہنچ رہا۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے یہ پوچھنے پر کہ کیا ہمارے پولنگ سٹیشنوں کو تلاش کرنے کا کوئی متبادل راستہ ہے، انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ پولنگ سٹیشنز سے واپس آ جائیں ۔

اپنے ووٹ چیکنگ کا طریقہ اپنے قریبی پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ چیک کریں اگر وہاں سے بھی معلومات موصول نہیں ہوتیں تو پھر آپ اپنے فیس بک پیج پر جائیںاور اپنا شناختی کارڈ نمبر کیساتھ عمران خان کے پیج پر https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial میسج کریں صرف اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ پیغام بھیجیں۔

چند منٹ بعد آپ کو جواب آجائے گا

مزید خبریں