پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں ملیں، کمرے میں موجود افراد میں میاں، بیوی اور بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھویں کی وجہ سے ہوئیں، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
حسن خیل میں خوارجیوں سے مقابلے کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید، پشاور میں نماز جنازہ ادا
حکام کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔











