اٹلانٹا (روشن پاکستان نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
اٹلانٹا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
میچ کےدوسرے ہاف میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔
جس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں اسکور کیا۔
فیفا ورلڈکپ 2026: اسپین نے فرانس کو 0-2 سے شکست دیکر 16 برس بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
میچ کے اختتامی مراحل میں ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے اسکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی اور فائنل میں پہنچا دیا۔
اس کے ساتھ ہی ارجنٹینا نے انگلینڈ کا 60 سال بعد فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کردیا۔
واضح رہے کہ فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا، انگلش ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے ہفتے کی شب فرانس کا مقابلہ کرے گی ۔











